جسٹس کے کے آغا،جسٹس قاضی فائز  عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی   کارروائی روک دی گئی، چیف جسٹس

      جسٹس کے کے آغا،جسٹس قاضی فائز  عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی  ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر صدارتی ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی۔نئے عدالتی سال 20-2019 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ انصاف کے سوا سپریم جوڈیشل کونسل سے کوئی توقع نہ رکھیں۔انہوں نے بتایا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل نے کارروائی سپریم کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کرنے کے سبب روک دی ہے۔نئے عدالتی سال کی سپریم کورٹ میں ہونے والی تقریب میں جسٹس قاضی فائر عیسیٰ بھی شریک تھے۔نئے عدالتی سال کے موقع پر سپریم کورٹ کی جانب سے کاز لسٹ جاری کی گئی جس کے مطابق بینچ 4 میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بطور سربراہ شامل کیا گیا ہے، ان کے ساتھ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس اعجاز الاحسن بینچ کا حصہ ہیں۔  
کارروائی رک گئی

مزید :

صفحہ اول -