حضرت امام حسینؓ کا یوم شہادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

حضرت امام حسینؓ کا یوم شہادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؓکا یوم شہادت ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مجالس عزا کے انعقاد کے علاوہ علم اور شبیہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہو ئے،علما ئے کرام و ذاکرین نے واقعہ کربلا کے فضائل و مصائب پر روشنی ڈالی نیزحضرت امام حسین اور انکے رفقا کی حق، انصاف اور اسلام کی سربلندی کیلئے عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا،سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملک بھر کے مختلف حصوں میں صبح سے رات گئے تک موبائل سروس معطل رہی مختلف اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد تھی جلوس کے روٹس پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادراوں کے جوانوں کی بھاری نفری تعینات تھی جلوس کے آغاز سے قبل روٹس کو سکیورٹی آلات سے کلیئر کیا گیا چھتوں پر جلوس دیکھنے پر مکمل پابندی رہی سخت چیکنگ کے مراحل سے گذرنے کے بعد لوگ جلوسوں میں داخل ہوسکے جلوس کے قریب پارکنگ اور غیر متعلقہ اشخاص کی نقل و حرکت مکمل طور پر بند رہی۔

یوم شہادت حسین ؓ

مزید :

صفحہ اول -