مولانا فضل الرحمن کی ممکنہ گرفتاری،آزادی مارچ کی قیادت کیلئے متبادل ناموں پر غور شروع

  مولانا فضل الرحمن کی ممکنہ گرفتاری،آزادی مارچ کی قیادت کیلئے متبادل ناموں ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (ف)کی جانب سے اکتوبر میں اسلام آباد میں آزادی مارچ سے قبل مولانا فضل الرحمن کی ممکنہ گرفتاری کے بعد مارچ کی قیادت کیلئے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی ممکنہ گرفتاری کے بعد قیادت کیلئے پارٹی کے اہم رہنماؤں کے نام سامنے آگئے،مولانا فضل الرحمن کی گرفتاری کے بعد کمانڈ کیلئے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام سر فہرست ہے، اکرم خان درانی، مولانا عطاء الرحمن، علامہ راشد خالد سومرو، مولانا اسعد محمود کا نام زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی گرفتاری یا نظر بند ہونے کی صورت میں فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ  نام مارچ کو کمانڈ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ گرفتاری ہو یا نظر بندی،کسی بھی صورت میں آزادی مارچ ملتوی نہیں ہوگا۔

فضل الرحمن کی ممکنہ گرفتاری

مزید :

صفحہ اول -