عثمان بزدار کی شکل جنہیں پسند نہیں وہ تحریک انصاف چھوڑ دیں، شہباز گل

     عثمان بزدار کی شکل جنہیں پسند نہیں وہ تحریک انصاف چھوڑ دیں، شہباز گل

  

لاہور (آئی این پی) وزیراعلی پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ جنہیں عثمان بزدار کی شکل پسند نہیں ہے وہ پارٹی چھوڑ دیں،جس دن وزیراعظم کا حکم آیا عثمان بزدار 12گھنٹے میں وزیراعلی ہاء وس چھوڑ دیں گے، پولیس تشدد کے واقعات پر آزاد، خود مختار بورڈ بنانے کی تجویز زیر غور ہے، تھانوں میں پبلک ریلیشن آفسر تعینات کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پولیس کو کسی صورت تشدد کی اجازت نہیں ہے۔شہباز گل نے کہا کہ پولیس کلچر بدلنے میں ٹائم لگتا ہے، یہ کام ایک دن میں نہیں ہوتا، خیبرپختونخوا میں پولیس کو ٹھیک کرنے میں دو سے ڈھائی سال کا عرصہ لگا۔انہوں نے کہاکہ پولیس کو ٹھیک کرنا مشکل کام ہے لیکن ہم اصلاحات کے وعدے پر قائم ہیں اورپنجاب میں بھی پولیس کا نظام جلد ٹھیک ہو جائے گا۔ترجمان وزیراعلی پنجاب نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے جو پولیس کو خواتین پر تشدد کا حکم دیتے تھے آج برا بھلا کہہ رہے ہیں، سبزہ زار سے ماڈل ٹا ؤن تک پولیس سے غلط کام لینے والے کس منہ سے ہمیں درس دے رہے ہیں۔

شہباز گل 

مزید :

صفحہ اول -