نواز شریف کوپلی بارگین نیب سے ہی کرنا ہوگی، وزیر داخلہ

نواز شریف کوپلی بارگین نیب سے ہی کرنا ہوگی، وزیر داخلہ

سرگودھا (آن لائن)وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ہے جوکشمیر کا سودا کرسکتے تھے، اللہ نے ان کو جیل بھیج دیاہے، نواز شریف نیب کے قیدی ہیں، پلی بارگین بھی ان سے ہی ہوگی۔ سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ جوکشمیر کا سودا کرسکتے تھے، اللہ نے ان کو جیل بھیج دیاہے، حکومت اورقوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے کوئی کشمیر کا سودانہیں کرسکتا۔ان کا کہناتھا کہ نواز شریف نیب کے قیدی ہیں، پلی بارگین بھی ان سے ہی ہوگی،میرا یا حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر سفارتی سطح پر تاریخی طور پر اٹھایا یا ہے۔

وزیر داخلہ

مزید : صفحہ اول


loading...