ہیلپنگ ہینڈ کے تحت بیماریوں سے بچاؤ کی جراثیم کش اسپرے مہم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کا کوئی مناسب انتظام موجود نہیں، جس کے باعث شہریوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں، وہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی سماجی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ کے تحت کراچی میں جراثیم کش اسپرے مہم کے دوسرے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کررہے تھے- عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی وطن کی محبت سے سرشار ہیں اور انہوں نے ہر آڑے وقت میں آگے بڑھ کے اپنا کردار ادا کیا ہے- انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ سماجی شعبہ بھی شہریوں کی فلاح و بہبود میں شاندار خدمات انجام دے رہا ہے- اس موقع پر سماجی تنظیم کے نمائندوں نے عالمگیر خان کو بتایا کہ ی? اسپرے بین الاقوامی معیار کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مقرر کردہ معیار اور ہدایات کے مطابق کیا جارہا ہے، جس سے انسانی صحت کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا. عالمگیر خان نے کچرے اور گندگی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اسپرے مہم میں شامل رہے- اسپرے مہم میں انہوں نے عوام سے ان کے مسائل بھی معلوم کیے اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا- ہیلپنگ ہینڈ کی تین ہفتوں پر محیط مہم میں اب تک مارے کراچی، نیو کراچی، سرجانی ٹاؤن، گڈاپ، گلشن معمار، تیسر ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، ملیر اور دوسرے علاقوں میں اسپرے کیا جاچکا ہے جبکہ لیاری، اولڈ سٹی ایریا، ضلع کورنگی، ضلع جنوبی میں اگلے مرحلے میں اسپرے کیا جائے