سابق ایم این اے پیر شفقت شاہ جیلانی انتقال کرگئے

سابق ایم این اے پیر شفقت شاہ جیلانی انتقال کرگئے

  

میرپورخاص(نامہ نگار)جیلانی سلسلے کی معرف شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی و ضلع ناظم پیر شفقت شاہ جیلانی مختصر علالت کے بعد کراچی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ان کی تدفین جمعرات کو (آج) میرپور خاص میں کی جائے گی تفصیلات مطابق جیلانی سلسلے کی معرف شخصیت سابق وفاقی وزیر پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی کے چھوٹے بھائی سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق ضلع ناظم میرپورخاص پیر شفقت حسین شاہ جیلانی کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ دوران علاج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ان کے جسد خاکی کو میرپورخاص لایا گیا اور ان کی نماز جنازہ جمعرات کو (آج) صبح دس بجے جیلانی ہاؤس میں ادا کی جائے گی اور مرحوم کو تاج دھنی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا

مزید :

صفحہ اول -