پاکستانی نڑاد ضمیر چوہدری برطانوی دارالامراء کے رکن منتخب

پاکستانی نڑاد ضمیر چوہدری برطانوی دارالامراء کے رکن منتخب

کراچی (پ ر)ملکہ الزبتھ دوئم نے پاکستانی نڑاد بزنس مین ضمیر چوہدری کو دار الامرا (ہاؤس آف لارڈ) کا رکن منتخب کرلیا۔ضمیر چوہدری کا نام سابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب مستعفی ہوتے وقت تجویز کیا گیا تھا جس کی منظوری ملکہ برطانیہ نے دی۔پاکستانی نڑاد برطانوی بزنس مین ضمیر چوہدری بیسٹ وے گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ہیں اور ’موسٹ ایکسلینٹ آرڈر آف دا برٹس ایمپائر‘ اعزاز حاصل کرنے والے مشہور پاکستانی نڑاد برطانوی تاجر اور چیئرمین بیسٹ وے گروپ سر انور پرویز کے قریبی عزیز ہیں۔خیال رہے کہ سر انور پرویز کا شمار برطانیہ میں مقیم ایشیائی کمیونٹی کے امیرترین اور بااثر افراد میں ہوتا ہے۔ضمیر چوہدری 1958 میں راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں پیدا ہوئے اور 12 سال کی عمر میں برطانیہ والد کے پاس گئے جہاں انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔بیسٹ وے گروپ ضمیر چوہدری کی قیادت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا برطانیہ کا ایک بڑا گروپ بنا اور انہی خدمات کے باعث انہیں 2018 میں صدر پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا۔ ضمیر چوہدری چند دنوں بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ضمیر چوہدری کا کہنا ہے دارلامرا کا رکن منتخب ہونا ان کیلئے انتہائی اعزاز کی بات ہے اور وہ انتہائی مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو انہوں نے ہمیشہ مواقعوں کی سرزمین سمجھا ہے اور وہ اس ملک کی ترقی میں مزید اپنا حصہ ملائیں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...