پاکستان کی منی لانڈرنگ، دہشگردوں کی مالی مدد روکنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی 

  پاکستان کی منی لانڈرنگ، دہشگردوں کی مالی مدد روکنے کیلئے تعاون کی یقین ...

  

اسلام آباد،بنکاک  (نیوزایجنسیاں)پاکستانی وفد نے دو دن ایف اے ٹی ایف کے ایشیاء پیسفک گروپ کے مشترکہ وفد سے مذاکرات کیے جس میں پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کے ساتھ طے شدہ ایکشن پلان پر عملدرآمد پر غور کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ پاکستانی وفد نے مؤثر طور پر پاکستان کی طرف سے ہر شرط پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق پاکستانی وفد نے ہر شرط پر اضافی معلومات اور وضاحت بھی فراہم کی۔اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویڑن نے عالمی برادری کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بنکاک میں ایف اے ٹی ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ بات چیت ہوئی۔حماد اظہر کا کہنا ہے کہ تکنیکی سطح ہر 4 ماہ کی کارکردگی پر ایف اے ٹی ایف حکام کو بریف کیا، پاکستان نے گزشتہ 4 سے 5 ماہ میں اہداف کو حاصل کیا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کا تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پر رپورٹ مرتب کرے گا جو اگلے ماہ ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک کو پیش کی جائے گی۔حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف حکام کو بریفنگ پہلے سے بہت موثر رہی اور ایف اے ٹی ایف کی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کے سٹیٹس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ 

ایف اے ٹی ایف 

مزید :

صفحہ اول -