کربلا میں زعزاز داری کے دوران بھگدڑ، 31افراد جاں بحق، 100سے زائد زخمی
بغداد(آئی این پی) عراق کے شہر کربلا میں یوم عاشور پرماتمی جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 31 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق جلوس کے لیے بنائے گئے راستے کا ایک حصہ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد پاؤں تلے کچلے گئے۔ عراقی وزرات صحت نے بتایا یوم عاشور کے جلوس میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے۔ عراقی حکام کی جانب سے تاحال واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔خیال رہے کہ نواسہ رسول ؐکے یوم شہادت کے روز دنیا بھر سے لاکھوں افراد کربلا میں جمع ہوتے ہیں۔حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور کے موقع پر جلوس نکالے جاتے ہیں۔
کربلا،بھگدڑ