کربلا، بھگدڑ میں جاں بحق افراد  میں کوئی پاکستانی نہیں، دفتر خارجہ 

کربلا، بھگدڑ میں جاں بحق افراد  میں کوئی پاکستانی نہیں، دفتر خارجہ 

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستانی دفتر خارجہ نے اس بات کی تصد یق کی ہے،کربلا میں بھگدڑ کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد میں کوئی پاکستانی شامل نہیں جبکہ کربلا میں پاکستانی قونصل خانہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق کے شہر کربلا میں عاشورہ محرم الحرام کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے 31 افراد کچل کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ عراقی وزارتِ صحت نے واقعے میں 96 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق بھی کی تھی جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کربلا میں بھگدڑ عاشورہ کے جلوس کے لیے بنائے گئے راستے کا ایک حصہ گرنے کی وجہ سے ہوئی۔دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار افسوس کیا ہے

دفتر خارجہ 

مزید : صفحہ اول


loading...