وفاقی حکومت کاکراچی میں آرٹیکل 149(4) نافذ کرنے کا عندیہ 

وفاقی حکومت کاکراچی میں آرٹیکل 149(4) نافذ کرنے کا عندیہ 

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بعد مسائل حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت متحرک ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق شہر قائد میں نکاسی آب، گندگی کے ڈھیر، پانی سمیت دیگر مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، مسائل کو حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے کراچی میں آرٹیکل 149(4) نافذ کرنے کا اشارہ دیدیا ہے۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ دیکھنا ہوگا سندھ گورنمنٹ لوکل ایکٹ 2013 ء آرٹیکل 140 اے سے کتنا تضاد رکھتا ہے، انہوں نے کہاکہ مسائل حل کرنے ہیں تو سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

کراچی کے مسائل 

مزید :

صفحہ اول -