سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قدر میں کمی، سونا 600روپے فی تولہ سستا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قدر میں کمی، سونا 600روپے فی تولہ سستا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،کے ایس ای100انڈیکس 487.63پوائنٹس اضافے سے30954.83پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔سٹاک ایکسچینج میں چار روزہ تعطیلات کے بعدگزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 487.63پوائنٹس اضافے سے30954.83پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طورپر346کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 142 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،184کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 51ارب56کروڑ55 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر62کھرب39ارب35کروڑ59لاکھ روپے ہوگئی۔دوسری جانب مقامی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید8پیسے کی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 8پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.35روپے سے گھٹ کر156.27روپے اورقیمت فروخت156.45روپے سے گھٹ کر156.37روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی  قیمت خرید 156.20روپے اور قیمت فروخت 156.70روپے برقرار رہی۔علاوہ ازیں بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں 15ڈالر فی اونس کمی پر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ 600روپے سستا ہوگیا،کراچی،اسلام آباد،الاہور،پشاور،کوئٹہ،فیصل آباد،ملتان،راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600روپے کی کمی سے 87400روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت515روپے کی کمی سے74931روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی10روپے کی کمی سے1090روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ/ڈالر/سونا

مزید :

صفحہ آخر -