در آمدی ڈیوٹی کا خاتمہ ہونا چاہئے، اینٹی اقدامات سے ایکسپورٹ نہیں بڑھی: عبد الرزاق داؤد

    در آمدی ڈیوٹی کا خاتمہ ہونا چاہئے، اینٹی اقدامات سے ایکسپورٹ نہیں بڑھی: ...

 اسلام آ باد (آ ئی این پی) مشیر تجارت عبد الرزاق داؤدنے سینٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کو بریفنگ دیتے ہوئے آ گاہ کیا ہے کہ درآمدکنندگان پر سندھ اور پنجاب میں الگ الگ نفراسٹرکچر سیس کی وصولی کا معاملہ وزیراعظم سے اٹھایا جائے گا۔بدھ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس سینیٹر مرزا محمد آفریدی کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں حکومت سندھ اور پنجاب کیطرف سے درآمدات و برآمدات پرانفراسٹرکچر سیس نافذ کرنیکا معاملہ زیر بحث  آ یا۔مشیر تجارت عبدالرزاق نے کمیٹی کو آ گاہ کیاکہ درآمدکنندگان پر سندھ اور پنجاب میں الگ الگ نفراسٹرکچر سیس کی وصولی کا معاملہ وزیراعظم سے اٹھایا جائے گا۔  انہوں نے کہاکہ سیس لگنے سے کاروباری لاگت بہت بڑھے گی۔ اینٹی ایکسپورٹ اقدامات سے ایکسپورٹ نہیں بڑ رہی۔امپورٹ ڈیوٹی ختم ہونی چاہیے۔ ایف بی آر نے ہر جگہ ٹیکس لگا رکھے ہیں،مشیرتجارت عبد الرزاق داؤد نے کہاکہ اصولی طور پر یہ سیس غلط ہے، کہتے ہیں کہ ایکسپورٹ کیوں نہیں بڑھ رہی،اینٹی ایکسپورٹ اقدامات سے ایکسپورٹ نہیں بڑ ھ رہی، ہم اس معاملے پر وزیر اعظم سے سفارش کریں گے کہ وزرائے اعلی سے اس معاملے پر بات کریں، امپورٹ ڈیوٹی ختم ہونی چاہیے ایف بی آر نے ہر جگہ ٹیکس لگا رکھے ہیں، برآمدی مصنوعات کے خام مال کی درآمد پر بھی ایک فیصد یہ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے،اس ٹیکس کے نفاذ سے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے،انفراسٹرکچر سیس کے معاملے پروزیر اعظم سے بات کی جانی چاہئے،وزیر اعظم وزرائے اعلی سے بات کرکے اس معاملے کا حل نکالیں گے،سابق سینٹر الیاس بلور نے کہاکہ یہ ٹیکس کراچی میں لگتا ہے وہاں نہیں ہونا چاہئے،دونوں صوبوں میں الگ الگ شرح سے یہ ٹیکس عائد ہے،سینٹر امام الدین شوقین  نے کہاکہ جہاں سے مال نکلتا ہے وہیں پر ایک مرتبہ ہی ٹیکس عائد ہونا چاہئے۔سینٹر شبلی فراز  نے کہاکہ دنیا میں کاروبار کا آسان کیا جاتا ہے ہمارے ہاں چیزیں پیچیدہ کی جاتی ہیں،سینٹر عتیق شیخ نے کہاکہ ایکسل لوڈ کے معاملے میں پیسے بنائے جارہے اور لوگوں کو تنگ کیا جارہا، اس معاملے کو وفاقی کابینہ میں اٹھایا جائے۔ مشیر تجارت  نے آ گاہ کیاکہ پاکستان افریقی ممالک میں ٹریکٹرز برآمد کررہا ہے۔انگولا ملک کیساتھ 5 ہزار ٹریکٹرز ایکسپورٹ کرنے کے ایم او یو ہر دستخط ہوئے ہیں۔پاکستان یورپی ممالک میں دس ہزار واٹر ڈسپنسر ایکسپورٹ کریگا۔چین میں انجینرنگ کا سامان ایف ٹی اے کے تحت چین برآمد کیا جائیگا۔جولائی میں ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔نیٹ وئیر کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔یان کی درآمدات میں 19 فیصد کمی ہوئی ہے۔گرے کلاتھ امپورٹ میں 22فیصد کمی ہوئی ہے۔

قائمہ کمیٹی

مزید : صفحہ آخر


loading...