58ممالک کی کشمیرپرپاکستانی موقف کی حمایت بڑی کامیابی،گورنر پنجاب

  58ممالک کی کشمیرپرپاکستانی موقف کی حمایت بڑی کامیابی،گورنر پنجاب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھارت سے کشمیر میں کر فیو کے خاتمے اور کشمیر میں مظالم بند فوری طورپر کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے پاس اب کشمیر یوں کو آزادی دینے کے سواکوئی راستہ نہیں پوری دنیا کشمیر میں انسانی حقوق کی بدتر ین خلاف ورزی اور کشمیر یوں کی نسل کشی کی مذمت کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل سے 58ملک کی کشمیرپرپاکستانی موقف کی حمایت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ماضی کے نامور کر کٹر عبد القادر ایک عظیم کھلاڑی تھے ان کی کمی کسی صورت پوری نہیں ہوسکتی پوری قوم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شر یک ہے۔جلد وزیر اعظم عمران خان بھی عبد القادر کی فیملی سے تعزیت کیلئے آئیں گے۔عبد القادرکے گھر کے باہر والی سڑک کو ان کے نام سے منسوب کر نے کیلئے حکومت اقدامات کر یں گی، وہ بدھ کے روز ماضی کے نامور کر کٹر عبد القادر کے انتقال پرا ن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں نے عبد القادر کے دفتر کا بھی دورہ کیا ہے جہاں ہر طرف انکی پاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے انکی محبت ہی نظر آئی ہے اوروہ ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور فلاح وبہبود کیلئے بات کرتے رہے ہیں پوری قوم آج ان کو خر اج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت دنیا میں بھر میں کشمیر یوں کا مقدمہ لڑ رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان کشمیر یوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -