پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر کے گھر ایک ماہ میں تیسری چوری

  پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر کے گھر ایک ماہ میں تیسری چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر سے نامعلوم افراد مختلف اشیا چرا کر فرار ہوگئے، ایک ماہ میں تیسری بار ان کے گھر پر چوری کی واردات ہوئی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے گزری میں واقع گھر کی بالائی منزل پر نامعلوم ملزمان ان کی غیر موجودگی میں گھسے اور اشیا چرا کر فرار ہوگئے۔تاج حیدرنے بتایا کہ میرے اور اہلیہ کے سرکاری پاسپورٹ اور شادی کا البم غائب ہے جبکہ باقی چیزوں کو میں نے چیک نہیں کیا، میں اہلیہ کے ہمراہ تھرپارکر گیا ہوا تھا، جب گھر واپس آیا تو واردات کا علم ہوا۔تاج حیدر نے مزید بتایا کہ ایک ہی ماہ میں میرے گھر یہ تیسری واردات ہوئی ہے، ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل میرے زیورات بھی غائب ہوچکے ہیں۔پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ آئی جی سندھ نے پولیس حکام سے واردات کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
تاج حیدر

مزید :

صفحہ آخر -