غیرملکیوں کیلئے بدترین ممالک کی فہرست میں بھارت بھی شامل

غیرملکیوں کیلئے بدترین ممالک کی فہرست میں بھارت بھی شامل

  

اسلام آباد(آن لائن)عالمی ادارہ برائے غیرملکی کی حالیہ تحقیق میں بھارت غیرملکیوں کیلئے بدترین ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔انٹرنیشن نامی ادارے نے مختلف ملک کی شہریت رکھنے والے 20259 شہریوں سے سروے کیا۔ سروے میں غیرملکیوں کیلئے بدترین 10 ملکوں کا انتخاب کیا گیا جس میں پڑوسی ملک بھارت بھی شامل ہے،سروے میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا مثلاً غیرملکیوں کیلئے آباد ہونے میں آسانی، ذاتی وسائل، رہائشی اخرجات، رہائش کا معیار اور جائے کار کا ماحول شامل تھے۔سروے کے مطابق بھارت، غیرملکیوں کے لیے ذاتی وسائل اور رہائشی اخراجات کے اعتبار سے بالترتیب 9 ویں اور 18 ویں نمبر رہے۔علاوہ ازیں بیشتر غیرملکیوں نے بھارت میں انتہائی ناقص معیار زندگی کا شکوہ کیا۔سروے میں غیرملکیوں کے بہترین سے بدترین ممالک کی ترتیب ایک سے 64 میں تقسیم کی گئی ہے۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ غیرملکیوں کے لیے مجموعی طور پر بھارت کا شمار 64 میں سے 59 ویں نمبر رہا۔بھارت سے متعلق غیرملکیوں نے سروے میں کہا کہ بھارتی شہروں میں ذاتی تحفظ اور سیکیورٹی انتہائی ناقص ہے۔سروے کے مطابق پرسنل سیفٹی اور سیکیورٹی کے اعتبار سے بھارت کا شمار 60 ویں، صحت اور رہن سہن میں 60 ویں، سیرو تفریح میں 63 ویں، سفری وسائل میں 61 ویں جبکہ معیار زندگی میں 63 ویں نمبر پر ہے۔سروے کے مطابق غیرملکیوں کے لیے سب سے اچھا ملک تائیوان قرار پایا جس کے بعد ویت نام، پرتگال، میکسیکو اور اسپین اپنی جگہ بنا سکے۔امریکا غیرملکیوں کی نظر میں 47 ویں نمبر پر اپنی اہمیت بنا سکا جبکہ قطر نے 18ویں نمبر پر اپنی پوزیشن بنائی۔

سروے

مزید :

صفحہ آخر -