قیدیوں کو مفت قانونی امداد،وکلاء کے ناموں کی منطوری کیلئے کمیٹی کا اجلاس طلب

      قیدیوں کو مفت قانونی امداد،وکلاء کے ناموں کی منطوری کیلئے کمیٹی کا ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے غریب اورنادارقیدیوں کو مفت قانونی امداد کی فراہمی کے سلسلے میں وکلاء کے ناموں کی منطوری کے لئے 19ستمبر کو متعلقہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیاہے۔چیف جسٹس سردارمحمد شمیم خان کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ،جسٹس محمد قاسم خان،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار احمد جمال سکھیرا،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون اورصدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمن چودھری شرکت کریں گے۔ڈیفنس کونسل فیس برداشت نہ کرنے والے قیدیوں کے مقدمات کی مفت پیروی کریں گے جبکہ حکومت کی جانب سے انہیں مقدمات کی پیروی کا معاوضہ ادا کیا جائے گا،اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ بار کے 12 وکلاء سمیت متعدد قانون دانوں کو ڈیفنس کونسل مقرر کرنے کا جائزہ لیا جائے گا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈیفنس کونسل کے طور پرتقررکے لئے جن ناموں پر غور ہوگا ان میں محمد انور خان، قاضی محمد شفیق قصوری،محمد ریاض انجم،میاں نذیر،محمد بشیر مرزا،ذوالقرنین،سنبل صحر اوراقبال خورشید مغل سمیت متعدد وکلاء شامل ہیں۔

مفت

مزید :

صفحہ آخر -