سیشن جج حبیب اللہ عامر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل مقرر

سیشن جج حبیب اللہ عامر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل مقرر

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سیشن جج حبیب اللہ عامر کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کاڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردارمحمد شمیم خان کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔یہ نشست ان کے پیش روعبدالستار کو رجسٹرار لاہورہائیکورٹ تعینات کئے جانے کے بعدخالی ہوئی تھی۔گزشتہ روز سیشن جج عبدالستارنے بھی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا،پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے نئے ڈی جی حبیب اللہ عامر اس سے قبل ممبر جوڈیشل پنجاب ریونیو اتھارٹی فرائض انجام دے رہے تھے۔

دی جی م

مزید : صفحہ آخر


loading...