اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے منتخب نہ کرنے پر پولیس افسران کا عدالت سے رجوع

اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے منتخب نہ کرنے پر پولیس افسران کا عدالت سے رجوع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) یونائیٹڈ نیشن ڈیپارٹمنٹ آف پیس کیپنگ آپریشن نیو یارک کیلئے منتخب نہ ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔اس سلسلے میں سی ٹی ڈی کے انسپکٹر فیصل مسعود سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کی طرف سے درخواست دائر کی گئی ہے،جس میں سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر نیشنل پولیس بیورو کوبھی فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یو این اے ایس اے ٹی کے لئے ملک بھر کے آئی جیز کو اہل اہلکاروں کے نام دینے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم درخواست گزاروں کو اہل ہونے کے باوجود اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے منتخب نہیں کیا گیا جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے،درخواست میں استدعا کی گی ہے کہ درخواست گزاروں کو اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک کرنے کا حکم دیا جائے۔
رجوع

مزید :

صفحہ آخر -