لاہورہائی کورٹ کا کین کمشنر کو زیرالتوا ء درخواستوں کا جلد فیصلہ کرنیکا حکم

لاہورہائی کورٹ کا کین کمشنر کو زیرالتوا ء درخواستوں کا جلد فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی)رمضان شوگر ملز سے کسانوں کو ادائیگی نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر لاہورہائی کورٹ نے کین کمشنر پنجاب کو زیرالتوا ء درخواستوں کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار وں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رمضان شوگر ملزکولاکھوں روپے کا گنا سپلائی کیاگیا، گنے کا نیا سیزن شروع ہونے والا ہے مگر پہلے سیزن کی رقم کی ادائیگی نہیں کی جا رہی،رقم کی ادائیگی نہ ہونے سے متاثرہ کسان کسمپرسی اور مالی مشکلات کا شکار ہیں اور کسانوں نے گنے کی رقم کی ادائیگی کے لئے کین کمشنر اور رمضان شوگر ملز کی انتظامیہ کو درخواستیں دیں، مگر شنوائی نہیں ہورہی، وکیل نے استدعا کی کہ کین کمشنر پنجاب کو رقوم کی ادائیگی کے لئے اقدامات کرنے کاحکم دیا جائے۔

کین کمشنر

مزید : صفحہ آخر


loading...