عمران صاحب اوچھی اور کم ظرف حرکتوں سے ہم جھکنے والے نہیں، مریم اورنگزیب

عمران صاحب اوچھی اور کم ظرف حرکتوں سے ہم جھکنے والے نہیں، مریم اورنگزیب

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کا جیل میں کھانا بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے ثابت کر دیا کہ چھوٹا آدمی بڑی کْرسی پہ مسلط کر دیا گیا ہے عمران صاحب ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارا مخالف بزدل اور کم ظرف انسان ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اوچھی اور کم ظرف حرکتوں سے ہم جھکنے والے نہیں، ہم منت کریں، یہ آپ کی حسرت ہی رہے گی انڈر ٹرائل ملزم کو جیل مینوئل حق دیتا ہے کہ اسے گھر کا کھانا فراہم کیاجاسکتا ہے۔حمزہ شہباز نے آمر کے دور کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نوازشریف اور اس کے شیروں کو بھوکا، پیاسا رکھ کر ان کے حوصلے نہیں توڑے جاسکتے۔عمران صاحب آپ کی نالائقی، نااہلی اور جھوٹ کا پول ہر گلی ہر محلے میں کھْل چکا ہے۔بدترین سیاسی انتقام اور حکومتی قوت سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرکے تاریخ میں آپ کا نام سیاہ حروف میں لکھاجائے گا

مریم اورنگزیب

ا

مزید : صفحہ آخر


loading...