پاکستان سے جانیوالے عمرہ زائرین کا پیکیج 515ریال سے شروع ہو گا، ایئر لائنز کی کنفرم ٹکٹ کی شر ط بھی لازمی
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی حکومت نے اہل پاکستان کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں پر 2ہزار ریال ختم کر کے پاکستان سے ہر جانیوالے عمرہ زائرین پر 325ریال لگا دئیے، 200 ریال کی اپروول اس کے علاوہ ہو گی،ہر عمرہ کرنیوالے کا پیکیج 515ریال سے شروع ہو سکے گا،عمرہ ویزہ کیلئے درخواست جمع کرانے سے پہلے ائیر لائنز کی کنفرم ٹکٹ حاصل کرنے کی شرط بھی لازمی قرار،انفرادی طور پر عمرہ کیلئے جانیوالے کو کار کا کرایہ ادا کرنا ہو گا،گروپ کی شرط میں کم ازکم کوسٹر کا کرایہ 1500سے4000ریال ادا کرنا ہوں گے،زیادہ لوگوں کیلئے کم ازکم 45اور زیادہ سے زیادہ49افراد کا گروپ لازمی ہونا ضروری ہے،ہوٹلز،ٹرانسپورٹ اور اپروول ویزہ بنک اکاؤنٹ کے ذریعے ایڈوانس ادائیگی کنفرم ہونے پر ویزہ نکالا جا سکے گا، تمام ادائیگیوں پر 5فیصد VATٹیکس کاٹا جائے گا،ویزہ جاری کرنیوالی ویب سائٹ نے پیکیج پرنٹ کیلئے مکہ کی کم ازکم 5راتوں کی بکنگ لازمی قرار دی ہے،جتنے دن قیام ہو گا اتنی بکنگ کی ادائیگی اور کنفرمشن ضروری ہو گی، موجودہ سسٹم میں جدہ،مکہ،مدینہ ائیر پورٹ ایک ہی آپشن آ رہا ہے،ڈبل عمرہ کا آپشن بھی موجود نہیں ہے،اس وقت تک مکہ کے 44اور مدینہ کے12کے قریب ہوٹلز سسٹم میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں جن کو ہم او کے کر کے ادائیگی کر سکتے ہیں۔
ریال ادائیگی