بلین ٹرین منصوبے کے ایک لاکھ سے زائد مزدو ر 9ماہ کی تنخواہ سے محروم
پشاور (آئی این پی)خیبرپختونخوا میں 10 ارب پودے لگانے کے منصوبے میں ایک لاکھ سے زائد مزدوروں کو 9ماہ سے واجبات کی عدم ادائیگی، مزدوروں نے مزید کام کرنے سے انکار کردیا، حکومت کے ذمہ 2ارب کے واجبات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں 10 ار ب پودے لگانے کے منصوبے بلین ٹری سونامی میں کام کرنے والے مزدوروں کو 9ماہ سے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جا سکی، منصوبے میں کام کرنے والے ایک لاکھ سے زائد مزدور تنخواہ نہ ملنے سے پریشان ہیں۔ حکام کے مطابق مزدوروں کی واجبات ادائیگی کیلئے حکومت کی جانب سے ابھی تک فنڈز منظور نہیں ہوئے ہیں، اس لئے مزدوروں کو تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں، دس بلین ٹری منصوبہ جنوری 2019 سے شروع ہوا تھا، جس سے لے کر اب تک مزدوروں کے 2ارب روپے کے واجبات رہتے ہیں۔
بلین ٹری منصوبہ