عمران خان سے مشاورت کر کے ایل او سی پار کرنیکا فیصلہ کرینگے،فاروق حیدر

  عمران خان سے مشاورت کر کے ایل او سی پار کرنیکا فیصلہ کرینگے،فاروق حیدر

  

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل اے پی سی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق اور اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر چودھری یٰسین نے بھی شرکت کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مشاورت کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرینگے۔اجلاس کے وقفہ کے دوران راجہ فاروق حیدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں ہمارا واحد وکیل ہے۔آزادکشمیرکے باشندے اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے بیتاب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست کشمیر کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے، مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا۔ بھارتی فوج ایل اوسی پربھی بے گناہ شہریوں کو شہید کر رہی ہے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے تیار ہیں۔ 

فاروق حیدر

مزید :

صفحہ آخر -