فیصل آباد،ہسپتال میں زیر علاج ڈینگی کا مریض دم توڑ گیا

  فیصل آباد،ہسپتال میں زیر علاج ڈینگی کا مریض دم توڑ گیا

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)ڈینگی کا شکار ہونے والا اسلام آباد کا رہائشی 15سالہ لڑکا گزشتہ روز الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ مختلف اضلاع سے محرم الحرام کی چھٹیوں کے دوران عزیز و اقارب سے ملنے آئی 3خواتین سمیت 8افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے جن کا الائیڈ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں بہترین علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ڈینگی کے متاثرہ 26افراد کو علاج معالجہ کے لئے الائیڈ ہسپتال لایاگیا جن میں سے 11افراد کا تعلق ضلع فیصل آباد سے تھا اور 15افراد کا تعلق مختلف اضلاع سے تھا‘ انہی ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے رہائشی 15سالہ آریان آصف کو شدید بخار کی حالت میں چند روز قبل ڈی ایچ کیو فیصل آباد سے الائیڈ ہسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں وہ 3دن تک وینٹی لیٹر پر زندگی و موت حیات کی کشمکش میں لڑنے کے بعد گذشتہ روز دم توڑ گیا رواں مالی سال کے دوران الائیڈ ہسپتال میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والا یہ پہلا مریض تھا۔آئسولیشن وارڈ انچارج ڈاکٹر معصومہ سردار کے مطابق آئسولیشن وارڈ میں جدید ترین سہولیات‘ میڈیسن‘ قابل ڈاکٹرز اور سٹاف ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود رہتا ہے جو متاثرہ مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کرتے ہیں۔

ڈینگی کا مریض

مزید : صفحہ آخر


loading...