ڈینگی کا مچھر کا ٹلنگ پہنچ گیا، 5کیسز رپورٹ، تعداد 9ہوگئی
کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان)کاٹلنگ میں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ایک دن میں پانچ کیسز رپورٹ ہوچکے ہین۔رواں ماہ ڈینگی متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کاٹلنگ کے مختلف دیہات میں ڈینگی وبا کی شکل اختیار کر رہی ہے۔کے ڈی سی میں ایک دن میں پانچ کیسز رجسٹرڈ ہوئے 48 سالہ رسول شاہ چھانونہ،اختر چرچوڑ اور مسعود شاہ پیپل بکر ڈینگی متاثر قرار پائے انہیں مردان ریفر کر دیا گیا۔