عاشورہ پرامن گزرا، تمام ادارے توقعات پر پورا اترے، اسلم اقبال

عاشورہ پرامن گزرا، تمام ادارے توقعات پر پورا اترے، اسلم اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)صوبائی وزیراطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ عاشورہ پرامن گزرا ہے اور صوبے میں کہیں ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔تمام متعلقہ اداروں نے اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دئیے۔ضلعی انتظامیہ، پولیس، شہری ادارے اور دیگر تمام متعلقہ محکمے ہر لحاظ سے توقعات پر پورا اترے ہیں اور ان کی کارکردگی لائق تحسین رہی ہے۔صوبائی وزیر نے واسا،واپڈا،سول ڈیفنس،رضاکاران،صحافیوں اور سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب اداروں نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران شاندار کارکردگی دکھائی ہے اورامید ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنی اسی کارکردگی کو برقرار رکھیں گے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بھائی چارے،اخوت اوریگانگت کی فضا برقرار رکھنے میں علماء کرام کا کردار بھی لائق تحسین ہے۔صوبے بھر میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی مثال قائم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب خود انتظامات اور صورتحال کی مانیٹرنگ کرتے رہے۔بہترین انتظامات اور ٹیم ورک سے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے۔امید ہے کہ پنجاب میں آئندہ بھی اسی مثالی طرز عمل کا اظہار ہو گا۔
اسلم اقبال