ایم کیو ایم کی جانب سے یوم عاشور پر طبی امدادی کیمپ لگایا گیا

ایم کیو ایم کی جانب سے یوم عاشور پر طبی امدادی کیمپ لگایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپورخاص(نامہ نگار) ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر سبزی منڈی چوک پرطبی امدادی کیمپ لگایا گیا جہاں عزاداران کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ لیبر ڈویژن ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پوسٹ آفس چوک پر پانی و شربت کی سبیل لگائی گئی جہاں رکن رابطہ کمیٹی و نگراں انچارج ڈسٹرکٹ کمیٹی ڈاکٹر ظفر کمالی،انچارج ایس ٹی سی سلیم رزاق، اراکین نگراں ڈسٹرکٹ کمیٹی محمد علی شاہ، ساجد خانزادہ، چیئرمین بلدیہ انجینئر کامران شیخ، وائس چیئرمین فرید احمد خان، لیبر ڈویژن،یوسیز و شعبہ جات اور اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی اور ماتمی جلوسوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جلوسوں کے شرکاء میں شربت اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی شاہ سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے مرکزی کیمپ کا دورہ کیا اور ایم کیو ایم پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔دریں اثناء فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے رکن رابطہ کمیٹی و انچارج نگراں ڈسٹرکٹ کمیٹی ڈاکٹر ظفر کمالی، و اراکین نگراں ڈسٹرکٹ کمیٹی محمد علی شاہ اور ساجد خانزادہ نے حق پرست بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ فیضان مدینہ، مدرسہ کنزالایمان اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا اورعلمائے کرام اور شیعہ انجمنوں کے عہدایداران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے قیام کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔