زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں سہولیات میسر نہیں،میر منور تالپور
میرپورخاص(رپورٹ:فہد ملک)آصف علی زرداری اورمیری بیگم فریال تالپور کو جیل میں بی کلاس دی ہوئی ہے،ان کو جیل کے اندر کوئی سہولیات میسر نہیں ہے، یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے بہنوئی اور میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر منور علی خان تالپور نے نیشنل پریس کلب کے نائب صدر سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہی، انہوں نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اس وقت جیل میں بیماری کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ اگر آصف زرداری کو فوری طور پر طبی سہولیات مئیسر نہیں کی گئی تو ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے،انہوں نے مذیدبتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یہ بات کی گئی تھی کہ جیل میں اگر کسی بھی قسم کی کوئی سہولیات آصف علی زرداری کو چاہئے تو وہ اپنے خرچے پر کر سکتے ہیں مگر افسو س کہ ساتھ وفاقی حکومت نے آصف زرداری اور میری بیگم فریال تالپور کو اپنے خرچے پر بھی سہولیات مہیاکرنے نہیں دی،انہوں نے مذید بتایا کہ آصف علی زرداری جیلوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں انہوں نے پہلے بھی پاکستان کی خاطر 11 سال جیل میں گزاری ہیں اور اب بھی وقت کے ظالم حکمرانوں کا ڈٹ کرمقابلہ کر رہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ نام نہاد وفاقی حکومت نے پاکستان کی غریب عوام پرمہنگائی کے ٹیکس کے بم گراگرا کر کمر توڑ دی ہے جس سے ایک عام آدمی ایک دن کی مزدوری سے اپنے گھر کا خرچہ بھی نہیں چلا سکتا ہے، انہوں نے حکومت کو باور کرتے ہوئے کہا کہ اگر نام نہاد وفاقی حکومت نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو عوام اپنا حق لینا جانتی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے انچے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔