مریم نواز کو نائب صدارت کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت16 ستمبر تک ملتوی

مریم نواز کو نائب صدارت کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت16 ستمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر16 ستمبر تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،ایسوسی ایٹ وکیل نے کہا کہ مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ بیرون ملک ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے مریم نواز کے وکیل کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کارروائی پر ہی بتادیتے تو آج سماعت نہ رکھتے،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت16 ستمبر تک ملتوی کردی
مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -