فواد چودھری کی نااہلی کےلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی

فواد چودھری کی نااہلی کےلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی
فواد چودھری کی نااہلی کےلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی نااہلی کےلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ کیس کی سماعت کریں گے۔دائر درخواست میں وفاقی وزیر پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میں فوادچودھری، الیکشن کمیشن، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔سمیع اللہ ابراہیم نامی شہری نے وکیل راجہ رضوان عباسی کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ فواد چودھری کو بطور رکن اسمبلی جو مراعات دی جارہی ہیں واپس لی جائیں اور ان کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر بھی سماعت آج ہو گی۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے آج جواب طلب کر رکھا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...