حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا لیکن کیوں ؟ جانئے

حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا ...
حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا لیکن کیوں ؟ جانئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے حکومت نے قانونی مشاور ت مکمل کر لی ہے ، حکومتی موقف ہے کہ چیف لیکشن کمشنر نے سندھ اور بلوچستان کے اراکین سے حلف لینے سے انکار کیا ، حکومت کی جانب سے مقرر اراکین سے حلف نہ لینا آئین کی خلاف ورزی ہے ، آئین کی خلاف ورزی کے بعد سردار رضا چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے موزوں نہیں ہیں ۔حکومتی ریفرنس میں سردار رضا کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی جائیگی۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...