پی ٹی آئی رکن سورن سنگھ کے قتل میں ملوث بلدیو کمار کتنی بار بھارت گیا ؟ ساری تفصیلات سامنے آ گئیں

پی ٹی آئی رکن سورن سنگھ کے قتل میں ملوث بلدیو کمار کتنی بار بھارت گیا ؟ ساری ...
پی ٹی آئی رکن سورن سنگھ کے قتل میں ملوث بلدیو کمار کتنی بار بھارت گیا ؟ ساری تفصیلات سامنے آ گئیں

  


پشاور (ڈیلی پاکستا آن لائن )تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی سورن سنگھ قتل کیس میں ملوث بلدیو کمار کے بارت منتقل ہونے اور دوروں سے متعلق تمام تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سورن سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے پر بلدیو کمار کی پارٹی رکنیت ختم کر دی تھی۔ بلدیو کمار 12 اگست کو ساڑھے 12 بجے پاسپورٹ نمبر اے ایم 4222903 پر پیدل واہگہ باڈر کے ذریعے بھارت گیا جبکہ اپنے بیوی بچوں کو وہ تین ماہ قبل ہی بھارت منتقل کر چکا ہے۔بلدیو کمار 2005 سے 2009 کے درمیان 4 مرتبہ واہگہ کے راستے بھارت جا چکا ہے۔ بلدیوکمار کا دس سالہ بیٹا اور گیارہ سالہ بیٹی ہے جب کہ اس کی بیوی بھارتی شہری ہے۔2013 میں سورن سنگھ کے اقلیتی رکن منتخب ہونے پر بلدیو کمار کو سخت رنج تھا اور ڈاکٹر سورن سنگھ اور بلدیو کمار کے درمیان اختلافات تھے جس پر مبینہ طور پر بلدیو کمار نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر سورن سنگھ کو 2016 میں قتل کروا دیا تھا۔

مزید : قومی


loading...