ایل این جی کیس،کل جو چیف جسٹس نے کہا بات ساری وہی ہے ،شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ایل این جی کیس،کل جو چیف جسٹس نے کہا بات ساری وہی ہے ،شاہد خاقان عباسی کے ...
ایل این جی کیس،کل جو چیف جسٹس نے کہا بات ساری وہی ہے ،شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں مزید14 روزہ توسیع کی نیب کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت میں پیش کردیا، شاہد خاقان عباسی کو جج محمد بشیرکی عدالت میں پیش کیاگیا،نیب نے شاہد خاقان عباسی کے مزید14 روزہ ریمانڈ کی استدعاکردی،سابق وزیراعظم روسٹرم پر آگئے ،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل جو چیف جسٹس نے کہا بات ساری وہی ہے ،یہ سارے سیاسی کیس ہیں ،مجھے خدشہ ہے یہ مجھ پر جعلی کیس بنا دیں گے ،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بے شک ایک ہی بار 90 دن کا ریمانڈ دے دیں ،جج محمد بشیر نے نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...