پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو صاف انکار کر دیا

پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو صاف انکار کر دیا
پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو صاف انکار کر دیا

  


جامشورو (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اسلام آباد لاک ڈاو¿ن میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جامشورو میں میڈیا کیساتھ گفتگومیں کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں احتجاج کیلئے خود پہل کی اور اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی سیاست اور ایشوز کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے ہیں تاہم پیپلزپارٹی پہلے بھی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے دھرنا سیاست میں شریک نہیں ہوئی۔بلاول کے مطابق مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں ہوں گے اور میں پورے پاکستان کا دورہ کروں گا، دونوں کا بیانیہ ایک ہی ہوگاکہ کٹھ پتلی حکومت کو برداشت نہیں کرسکتے۔پی پی چیئرمین نے وزیراعظم کی کراچی سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کو غیر آئینی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس اور متحدہ قومی مومنٹ سندھ کو توڑنے اور کراچی کو الگ کرنے کی سوچ رکھتے ہیں جس کی اجازت نہیں دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کشمیر پر سلیکٹڈ نمائندے غلطی پر غلطی کر رہے ہیں۔ وادی حملہ کیا گیا۔مسئلہ کشمیر پرکوئی سودے بازی نہیں ہونے دیں گے حکومت غیر جمہوری روّیہ اپنا رہی ہے، پیپلزپارٹی نے ہر دور میں آمروں کا مقابلہ کیا، کشمیر کاز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے، کشمیر کاز پر کوئی پاکستانی کوتاہی برداشت نہیں کرے گا۔ا ن کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کہا تھا نیند میں بھی کشمیر پرغلطی نہیں کر سکتا۔ کشمیر پر سلیکٹڈ نما ئندے غلطی پر غلطی کر رہے ہیں، پورے کشمیرکوجیل میں تبدیل کر دیا گیا، ہماری حکومت ہوتی تو وزیراعظم پورے ملک کا وزیراعظم ہوتا۔پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہمارا وزیراعظم کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچاتا۔ وزیراعظم ہر اعلان پر یوٹرن لے لیتے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں بدل دیا، یہ تاریخی حملہ ہے،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت میں یہ اہلیت نہیں کہ ملکی معیشت سنبھال سکے، کلین کراچی مہم میں کچرا ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھ دیا گیا۔ ہمارے صوبے اور عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ بارشوں میں پی ٹی آئی نے کچرا اٹھا کر دوسری جگہ رکھ دیا۔ پی ٹی آئی کی کلین کراچی مہم سے شہریوں کومشکلات پیش آئیں۔پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں وفاق این ایف سی کی مد میں صوبے کا حصہ دے،پی پی ہی عوامی مسائل حل کر سکتی ہے، پہلے دن کہا تھا جیل میں بند کرنا ہے تو کر دیں، پیپلزپارٹی ہر ظلم برداشت کرنے کیلئے تیار ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /جامشورو


loading...