حسین نواز شریف کے بیٹے زید حسین نے اپنی دادی کلثوم نواز کی برسی کے موقع پر پیغام جاری کر دیا

حسین نواز شریف کے بیٹے زید حسین نے اپنی دادی کلثوم نواز کی برسی کے موقع پر ...
حسین نواز شریف کے بیٹے زید حسین نے اپنی دادی کلثوم نواز کی برسی کے موقع پر پیغام جاری کر دیا

  


لاہور(نمائندہ خصوصی) حسین نواز کے بیٹے زید حسین نے اپنی دادی کلثوم نوازکی برسی کے موقع پر ٹویٹ کیا ہے کہ آج میری دادی کی پہلی برسی ہے اللہ تعالی انکو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے آمین۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس موقع پر جہاں انکی یاد آرہی ہیں وہیں سیاسی مخالفین کی باتیں بھی یاد آرہی ہیں اور آج بھی ویسی ہی صورت حال ہے میرے دادا کو جیل میں بغیر کسی جرم کے قید کر رکھا ہے اور اس پر ستم یہ کے انکو مناسب طبی سہولیات بھی میسر نہیں جیسے میری دادی کی بیماری پر بیانات دیئے جاتے تھے وہی رویہ اب میرے دادا کیساتھ ہے دکھ اس بات کا ہے کے ہمارے مخالفین بہت ہی کم ظرف ہو چکے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...