”مجھ پر وزارت خارجہ کی گاڑی استعمال کرنے کا الزام لگا یا گیا ، بتا دیتے میں تانگہ ۔۔“ شاہد خاقان عباسی نے بیان جاری کر دیا

”مجھ پر وزارت خارجہ کی گاڑی استعمال کرنے کا الزام لگا یا گیا ، بتا دیتے میں ...
”مجھ پر وزارت خارجہ کی گاڑی استعمال کرنے کا الزام لگا یا گیا ، بتا دیتے میں تانگہ ۔۔“ شاہد خاقان عباسی نے بیان جاری کر دیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الزم لگایاگیامیں وزارت خارجہ کی گاڑی استعمال کرتاہوں،ملک کاوزیراعظم تھا، بتا دیتے توتانگہ یاٹیکسی کرالیتا،احتساب عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب میرے خلاف ایک سال سے تفتیش کر رہاہے،55 روزسے ریمانڈپرہوں،ابھی تک کیس سمجھ نہیں آیا،سابق وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری پرقوم سے معافی مانگتاہوں،پیپلزپارٹی کی طرف سے نام آیاتھا،اتفاق رائے سے فیصلہ کیا،انہوں نے کہا کہ یہ کیساادارہ ہے پہلے گرفتاری،پھرکیس بناتے ہیں،میں نے کرپشن کی ہے توبتائیں،تفتیشی افسرکہتاہے کابینہ کافیصلہ غلط تھا۔یہ فیصلہ ہوناچاہیے کہ ملک کابینہ نے چلانا ہے یا نیب نے.

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...