اسلا م آبادہائیکورٹ،الیکشن کمیشن کے 2 نئے ارکان کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت 11اکتوبر تک ملتوی

اسلا م آبادہائیکورٹ،الیکشن کمیشن کے 2 نئے ارکان کی تعیناتی سے متعلق کیس کی ...
اسلا م آبادہائیکورٹ،الیکشن کمیشن کے 2 نئے ارکان کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت 11اکتوبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 نئے ارکان کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت 11اکتوبر تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے 2 نئے ارکان کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی،الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع کرادیا گیا،اسلام آباد ہائی کورٹ میں صدر، وزیراعظم اور وزارت پارلیمانی امور کا جواب جمع نہ ہو سکا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ کیا ارکان کی تقرری کے لیے آئینی حدود کو مدنظر رکھا گیا،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی اہم معاملہ ہے جلدی جواب جمع کرائیں،کیا آپ نہیں چاہتے کہ الیکشن کمیشن کارآمدہو،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مہلت طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ10 روز میں جواب جمع کرادیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 نئے ارکان کی تعیناتی سے متعلق کیس 11اکتوبر تک ملتوی کردی۔