حریت رہنما یاسین ملک کے پروڈکشن آرڈر جاری،یکم اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم

حریت رہنما یاسین ملک کے پروڈکشن آرڈر جاری،یکم اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم
حریت رہنما یاسین ملک کے پروڈکشن آرڈر جاری،یکم اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی ٹاڈا عدالت نے تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے اور تہاڑ جیل انتظامیہ کو حریت رہنما کو یکم اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی ٹاڈا عدالت میں نظربندی ختم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے یاسین ملک کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے انہیں یکم اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے نظر بندی ختم کرنے کی درخواست پر یاسین ملک کوپیش کرنے کا حکم دیا،عدالت نے تہاڑ جیل انتظامیہ کویکم اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا،30 سال سے قائم جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت یکم اکتوبر ہو گی ،واضح رہے کہ کشمیری رہنما یاسین ملک کئی ماہ سے دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں ۔

مزید : قومی /بین الاقوامی


loading...