آرمی چیف جنرل باجوہ کا آرمی میڈیکل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ ،لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان کو کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی کے بیج لگائے

آرمی چیف جنرل باجوہ کا آرمی میڈیکل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ ،لیفٹیننٹ جنرل ...
آرمی چیف جنرل باجوہ کا آرمی میڈیکل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ ،لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان کو کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی کے بیج لگائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا،آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان کو کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی کے بیج لگائے ،تقریب میں سبکدوش کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد، افسروں اور جوانوں نے بھی شرکت کی۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا،آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کور کے کمانڈنگ افسروں و جوانوں سے بات چیت کی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں آرمی میڈیکل کورکی خدمات کو سراہا ،آرمی چیف نے کہا کہ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف کی جوانوں و شہریوں کی صحت کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگارشہداپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔