پی سی بی نے قائداعظم ٹرافی کے نئے لوگو کی رونمائی کر دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قائداعظم ٹرافی کے نئے لوگو کی رونمائی کر دی ہے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے یو ٹیوب پر جاری کئے جانے والے لوگو میں سبز پس منظر کے ساتھ سفید رنگ سے قائد اعظم ٹرافی کے الفاظ کی اردو میں خطاطی کی گئی ہے، انگلش میں بھی یہی الفاظ درج ہیں جبکہ اطراف میں سنہرے رنگ کا دائرہ موجود ہے۔
واضح رہے کہ نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کے تحت قائد اعظم ٹرافی کا آغاز 14 ستمبر سے ہورہا ہے جبکہ اس ایونٹ میں 6 صوبائی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔