مقبوضہ کشمیر پر عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آرہی ہے، ترجمان دفترخارجہ

مقبوضہ کشمیر پر عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آرہی ہے، ترجمان ...
مقبوضہ کشمیر پر عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آرہی ہے، ترجمان دفترخارجہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق عالمی قوانین کے تحت ملنے چاہئیں اور عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آرہی ہے۔دفترخارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے تین مزید کشمیری شہید کر دیئے، مقبوضہ کشمیر میں زرائع مواصلات بالکل بند ہیں اور حالیہ بھارتی مظالم چالیسویں روز میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات پر کئی ملکوں نے ثالثی کی پیشکش کی ہے لیکن بھارت مذاکرات پر راضی نہیں ہے جبکہ بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات کھولنے، کشمیری قیادت کی رہائی، کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی ہے اور پاکستان ہر سطح پرکشمیریوںکیلئے آواز اٹھاتا رہے گا، کئی فورم پر پاکستان کی سفارت کاری سے یہ مسئلہ نمایاں ہوا جبکہ وزیرخارجہ نے جنیوا میں انسانی حقوق کمشن کے اجلاس میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا، 10 ستمبر کی انسانی حقوق کونسل میں کشمیر پر مشترکہ اعلامیہ بڑی کامیابی تھی، یہ اعلامیہ 58 ممالک کی طرف سے پیش کیا گیا۔ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق عالمی قوانین کے تحت ملنے چاہئیں اور عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آرہی ہے، چین کا موقف بھی واضح کہ وہ کسی یکطرفہ اقدام کی حمایت نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سات ستمبر کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے کھوئی رٹہ میں ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ امریکا،طالبان سے کہیں گے مذاکرات دوبارہ شروع کریں،پاکستان فریقین سے ضبط وتحمل سے کام لینے پرزوردیتاہے،انہوں نے کہا کہ امریکاطالبان مذاکرات معطلی کاقریبی جائزہ لے رہے ہیں،امریکی صدرسے افغان مذاکرات کی منسوخی کاعلم ہوا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...