اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مودی کے خطاب کے بعد وزیراعظم پاکستان خطاب کرینگے ،ایڈیشنل سیکرٹری دفتر خارجہ کی بریفنگ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مودی کے خطاب کے بعد وزیراعظم پاکستان خطاب ...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مودی کے خطاب کے بعد وزیراعظم پاکستان خطاب کرینگے ،ایڈیشنل سیکرٹری دفتر خارجہ کی بریفنگ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے اچھی خبریں نہیں آرہیں،محرم میں مقبوضہ کشمیرمیں جلوس نہیں نکالنے دیاگیا، ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شرکت کریں گے،وزیراعظم اپنی تقریرمیں مسئلہ کشمیرکامعاملہ اٹھائیں گے،مودی کے خطاب کے بعد وزیراعظم پاکستان کا خطاب ہے،وزیراعظم اجلاس کے علاوہ 8سے 9ممالک کے سربراہان سے ملیں گے،وزیراعظم اجلاس کے بعد تھنک ٹینک سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ہوا،ارکان نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کیا،سینیٹررحمان ملک اور دیگرنے وزیردفاع کی شرکت یقینی بنانے کامطالبہ کیا،اجلاس میں بھارت کے آرٹیکل 370 ختم کرکے مقبوضہ کشمیر پر غیر آئینی اقدام پر بریفنگ دی ،چیئرمین سینٹر ولید اقبال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 38روزسے کرفیو،لوگ خوراک و ادویات سے محروم ہیں،بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہوکر جارحانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، ارکان کمیٹی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پروزیر دفاع کا پالیسی بیان آنا چاہیے تھا، رحمان ملک نے کہا کہ مودی مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے وقت سے پاکستان کیخلاف سرگرم ہے، سینٹر جاوید عباسی نے کہا کہ یہ بھی بتایا جائے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں،ہماری تیاریاں کیا ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرسے اچھی خبریں نہیں آرہیں،محرم میں مقبوضہ کشمیرمیں جلوس نہیں نکالنے دیاگیا،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 50 ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا،رحمان ملک نے کہا کہ کیا اعلامیے میں مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھانے کی بات ہوئی،ایڈیشنل سیکرٹری دفتر خارجہ نے کہا کہ اعلامیے میں کرفیو اٹھانے کا کہا ہے،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شرکت کریں گے،اقوام متحدہ میں وزیراعظم اپنی تقریرمیں مسئلہ کشمیرکامعاملہ اٹھائیں گے،ایڈیشنل سیکرٹری دفتر خارجہ نے کہا کہ مودی کے خطاب کے بعد وزیراعظم پاکستان کا خطاب ہے،وزیراعظم اجلاس کے علاوہ 8سے 9ممالک کے سربراہان سے ملیں گے،وزیراعظم اجلاس کے بعد تھنک ٹینک سے خطاب کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...