”شاہد آفریدی اور ہاشم آملہ سے ہی کچھ سیکھ لو“ حسن علی نے اپنی اہلیہ کیساتھ ایسی تصاویر شیئر کر دی کہ پاکستانی لال پیلے ہو گئے، کھری کھری سنا دیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹر حسن علی نے اپنی اہلیہ سامعہ کیساتھ بنائی گئی چند ایسی تصاویر شیئر کر دیں کہ پاکستانی غصے سے لال پیلے ہو گئے اور انہیں کھری کھری سنا دیں۔
تفصیلات کے مطابق حسن علی نے اپنی اہلیہ کیساتھ قدرے بے تکلف انداز میں تصاویر بنوائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جس پر صارفین نے ہاشم آملہ اور شاہد آفریدی کی باپردہ بیگمات کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بطور مسلمان آپ کو بھی ایسا کرنا چاہیے۔
حسن علی نے ایک اور ٹویٹ میں تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی سوچ کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اس لئے زندگی ایسے گزارنی چاہیے جس سے آپ کو خوشی حاصل ہو۔