محمد حفیظ کی سری لنکا کیخلاف سیریز شرکت مشکوک ہو گئی کیونکہ ۔۔۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد حفیظ کا سری لنکا کیخلاف سیریز میں شامل ہونا مشکل ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے بیرون ملک ہونے کے باعث سدرن پنجاب کے کیمپ میں رپورٹ نہیں کی ہے ۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ باولر وہاب ریاض نے بھی طویل فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیاہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں جس کے باعث نہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔