سٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کب کرے گا اور ماہرین کے خیال میں کیا ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے خبر آ گئی

سٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کب کرے گا اور ...
سٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کب کرے گا اور ماہرین کے خیال میں کیا ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے خبر آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان 16 ستمبر کو کرے گا، ماہرین کے مطابق شرح سود میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، اس وقت بنیادی شرح سود 13.25 فیصد ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 16 ستمبر کو طلب کرلیا ہے جس کی صدارت گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کریں گے اور اس دوران آئندہ دو ماہ کے لئے بنیادی شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔اجلاس کے بعد گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ جولائی میں سٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کااعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد کااضافہ کیا تھا جس کے بعد اس وقت بنیادی شرح سود 13.25 فیصد ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں اضافے اورروپے کی قدرمیں کمی کے باعث شرح سود میں اضافے کافیصلہ کیاگیا، اس فیصلے میں گیس اوربجلی کی قیمتوں میں اضافے کوبھی مدنظررکھا گیا۔

انہوں نے رواں سال کیلئے افراط زرکی شرح11سے12فیصدتک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ افراط زرکی پیش گوئی گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے، آئندہ مالی سال میں توقع ہے کہ مہنگائی میں کمی آئے گی۔

مزید : قومی


loading...