رجنیش مالکھی کے قاتل گرفتار نہ کرنے کے خلاف عمر کوٹ میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال

رجنیش مالکھی کے قاتل گرفتار نہ کرنے کے خلاف عمر کوٹ میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال
رجنیش مالکھی کے قاتل گرفتار نہ کرنے کے خلاف عمر کوٹ میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال

  


عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر )عمرکوٹ میں سات روز قبل پیپلزپارٹی کےرہنما پونجومل کی گاڑی کی ٹکر  سے ہلاک  ہونے والے رجنیش مالھی کےقاتل گرفتار نہ کرنے  کےخلاف عمرکوٹ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ضلع بھر میں احتجاج کاسلسلہ جاری  رجنیش کےقاتل کی گرفتاری میں  پولیس کی  جانب سے عدم دلچسپی اور عمرکوٹ پولیس سات روزبعد بھی   رجنیش مالھی کے قتل میں ملوث پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ایم پی اے پونجو مل کو گرفتار نہ کرسکی پونجو مل کو گرفتار نہ کرنے پر آج عمرکوٹ میں اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر   مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گی پریس کلب اللہ والاچوک پر  مالھی برادری سمیت لوگوں کا شدید احتجاج مظاہرہ دھرنا رجنیش مالھی کے قاتل اور دیگر پانچ افراد کو شدید زخمی کرنے میں ملوث پونجو مل کو فوری گرفتار کیا جائے پونجومل نےٹارگٹ کرکے رجنیش کو قتل کیا عمرکوٹ  پولیس اس کیس میں بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے مظاہرے احتجاج اور دھرنے سے تحریک انصاف کے اقلیتی ایم این اے لال مالھی کا ٹیلیفون پرخطاب مظاہرے سے مالھی برادری کےرہنما درمداس اور اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی اور  دیگر مقررین کا خطاب ۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ میں آج رجنیش مالھی کے قتل کے مقدمے میں ملوث پیپلزپارٹی کے رہنما اور   سابق ایم پی اے پونجومل ایڈووکیٹ کی رجنیش قتل کیس میں عدم گرفتاری کےخلاف آج عمرکوٹ شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی عمرکوٹ کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں جن میں تھربازار ،شاہی بازار ،مدینہ مسجد مارکیٹ ،عائشہ مارکیٹ ،جمیل مارکیٹ ،سمیت تمام کاروباری مارکیٹ مکمل طور بند رہی پریس کلب عمرکوٹ اللہ والا چوک پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اور کئی گھنٹے تک مظاہرین نے مین چوکوں پر دھرنے دےکر روڈز بلاک کردیے جس کےباعث کراچی ،حیدرآباد ،میرپورخاص وغیرہ آنے جانے والی ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی جس کےباعث مسافروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پریس کلب کےسامنے بہت بڑے احتجاجی مظاہرے سے اسلام آباد سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے اقلیتی ایم این اے لال مالھی نےکہا کہ رجنیش کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے اس قتل میں سندھ اسمبلی کی سرکاری گاڑی نمبر ۔GSC-849استعمال کی گی لال مالھی نےکہا کہ افسوس کا مقام ہےکہ رجنیش کے قتل کو سات "7"روز ہوچکے ہیں مگر عمرکوٹ پولیس سابق ایم پی اے پونجو مل کو گرفتار نہیں کرسکی ہے عمرکوٹ کی عوام سراپا احتجاج ہے مگر قاتل آزاد گھوم رہا ہے پولیس رجنیش کیس میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ایم این اے لال مالھی نےکہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ رجنیش واقعے پر پورا سندھ سراپا احتجاج ہے مگر افسوس کہ سندھ حکومت اور کوئی اعلیٰ حکومتی شخصیت رجنیش کے قتل پرافسوس دکھ کا اظہار کرنے کے لیے بھی تیار نہیں  ہے اپنے ٹیلی فون خطاب پر تحریک انصاف کے اقلیتی ایم این اے نے رجنیش  اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ وہ رجنیش کی ضعیف والدہ کو انصاف دلانے کےلیے ہر فورم پر ہرممکن مدد کےلیے تیار ہے۔

لال مالھی نےکہا کہ میں کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال پر عمرکوٹ کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں رجنیش کا قتل انسانیت کا قتل ہے آج ہر قوم رنگ ونسل سے بالا تر ہوں کر اس احتجاج میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا مظاہرے سے سابق یوسی ناظم اور مالھی برادری کی سرکردہ شخصیت درمداس بیٹلانی اور اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نےبھی خطاب کیا یہ امر قابل ذکر ہےکہ عمرکوٹ پولیس نے سات روز قبل رجنیش مالھی کےقتل کی ایف آئی آر گناہ نمبر ۔153/2019 اقدام قتل کی زیر دفعہ قلم نمبر 302/324/337 وغیرہ کےتحت پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ایم پی اے پونجومل ایڈووکیٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا مگر عمرکوٹ پولیس سات روز گذر جانے کے باوجود پونجومل کو گرفتار نہیں کرسکی ہے رجنیش کےقتل پر پورا سندھ عمرکوٹ ،مٹھی ،کراچی ،حیدرآباد ، نواب شاہ ،سانگھڑ ،ٹنڈہ الہ یار ،وغیرہ میں احتجاجی مظاہرے جاری ہے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ


loading...