بڑی عجیب بات ہے کتوں کی لڑائی میں انسان قتل ہوگئے،سپریم کورٹ، دہرے قتل کا ملزم فریقین کے درمیان صلح پر بری

بڑی عجیب بات ہے کتوں کی لڑائی میں انسان قتل ہوگئے،سپریم کورٹ، دہرے قتل کا ...
بڑی عجیب بات ہے کتوں کی لڑائی میں انسان قتل ہوگئے،سپریم کورٹ، دہرے قتل کا ملزم فریقین کے درمیان صلح پر بری

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے دہرے قتل کیس کے ملزم کو فریقین کے درمیان صلح کی بنیاد پر بری کردیا،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بڑی عجیب بات ہے کتوں کی لڑائی میں انسان قتل ہوگئے،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ویڈیو لنک کے ذریعے دہرے قتل کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،ملزم پر 2 خواتین کے قتل کاالزام تھا ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اس کیس میں توقتل کی وجہ ہی ثابت نہیں ہوسکی،ورثااللہ کے واسطے توکسی کومعاف نہیں کرتے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ورثاکادائرہ کاربڑھ جائے توصلح کے امکان کم ہوجاتے ہیں،جوواقعہ میں زخمی بھی نہیں ہوئے وہ صلح سے انکاری ہیں،ورثانے ملزم سے صلح کر لی،سرکاری وکیل نے کہا کہ کتوں کی لڑائی ہوئی تھی جس پریہ واقعہ پیش آیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بڑی عجیب بات ہے کتوں کی لڑائی میں انسان قتل ہوگئے،عدالت نے دہرے قتل کیس کے ملزم کو فریقین کے درمیان صلح کی بنیاد پر بری کردیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...