ایم ایم عالم روڈ پر مشہور کیفے پر چھاپہ مار کر شراب پکڑنے والے افسر مسعود بشیر کہاں ہیں ؟ حیران کن خبر

ایم ایم عالم روڈ پر مشہور کیفے پر چھاپہ مار کر شراب پکڑنے والے افسر مسعود ...
ایم ایم عالم روڈ پر مشہور کیفے پر چھاپہ مار کر شراب پکڑنے والے افسر مسعود بشیر کہاں ہیں ؟ حیران کن خبر

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے ایم ایم عالم روڈ کے مشہور کیفے پر چھاپہ مارنے والے ای ٹی او مسعود بشیر وڑائچ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ای ٹی او مسعود وڑائچ نے ایک انٹرویو میں اقرار کیا کہ کیفے میں چھاپہ مارنے کاحکم کمشنرلاہورکی جانب سے دیاگیاتھا، انہوں نے بتایا کہ اس چھاپے کے دوران دو اسسٹنٹ کمشنرز ایف آئی آر میں گواہ بنایا گیا تھا ۔ ادھر محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ چھاپے سے مسعود وڑائچ کو او ایس ڈی بنانے کا کوئی تعلق نہیں، چھاپے سے تین روز پہلے ہی مسعود وڑائچ کو تبدیل کرنے کی سمری بھیجی جا چکی تھی،انہیں کارکردگی خراب ہونے پر ہٹایا گیا۔

مزید : قومی


loading...